اسلام آباد:خیبرپختونخواہ،بلوچستان،فاٹا میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ،بلوچستان اور فاٹا میں تین روزہ پولیو مہم کاآغاز آج سے ہورہاہے۔اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے66لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکےقطرے پلائے جائیں گے۔
صوبہ بلوچستان کے انیس اضلاع میں دس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلائےجائیں گے۔سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں بھی آج انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔
انسداد پولیو مہم کے دوران ہربچےکوقطرےپلانے کاعمل یقینی بنانے کےلیےریلوے اسٹیشنز، بس اڈوں اور عوامی مقامات پربھی پولیو ٹیمیں دستیاب ہوں گی۔
پولیوٹیموں کا تحفظ یقینی بنانےکےلیےخصوصی حفاظتی انتظامات کیےگئےہیں۔
دوسری جانب پنجاب کےتمام 36اضلاع میں تین روزہ انسدادپولیو مہم شروع ہورہی ہے۔مہم کےدوران ایک کروڑ اسی لاکھ سےزیادہ بچوں کو پولیوسے بچاؤکےقطرے پلائےجائیں گے۔
ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
یاد رہےکہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں
خاصی کمی آئی ہے۔
واضح رہےکہ سنہ 2014 میں پاکستان میں 306 کیسز منظر عام پر آئے تھےجبکہ 2016 میں یہ تعداد گھٹ کر صرف 20 تک آگئی۔