جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

پسند کی شادی، خواہش ظاہر کرنے پر اہل خانہ نے لڑکی کو زندہ جلادیا

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: ایم اے کی طلبہ ماریہ کو کزن کے ساتھ شادی کا اظہار کرنے پر اہل خانہ نے زندہ جلادیا، لڑکی دم توڑ گئی، پولیس نے لڑکی کے نانا، والدہ، ماموں اور بھائی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے گجرات میں واقع سوکلا میں ماریہ نامی ایم اے کی طلبہ نے اپنے کزن کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو گھر والوں نے لڑکی کو جلا دیا۔

متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُس کو بچانے کی سر توڑ کوشش کی مگر وہ 90 فیصد جسم جھلسنے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکی۔

ویڈیو دیکھیں

نمائندہ اے آر وائی عامر بٹ کے مطابق لڑکی کی ہلاکت کے بعد سب انسپکٹر عبدالرحمان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے لڑکی کی والدہ، بھائی، ماموں اور نانا کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیرت نے گوارا نہیں کیا، اسی لیے آگ لگادی

مقتولہ کے نانا نے اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ماریہ نے کزن کے ساتھ پسند کی شادی کرنے کا اظہار کیا تاہم میری غیرت نے گوارا نہیں کیا اس لیے میں نے اُس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی‘‘۔

اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ ماریہ ایم اے کی طلبہ تھی اور وہ اپنے ہم جماعت کزن کے ساتھ شادی کرنے کی خواہش مند تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں