اشتہار

سبی میں گرمی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں مہینے سبی میں حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جب کہ سابق ریکارڈ 47 ڈگری تھا جو کہ 12 اپریل 1981میں قائم ہوا تھا اس طرح  پاکستان میں گرمی کا 70 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپریل میں ملک میں گرمی کا 70 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور سبی میں 48 ڈگری تک جا پہنچا اس طرح لاڑکانہ میں بھی درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ  گیا جو کہ 2000 میں 48.5 تھا۔

ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں  لاہور، فیصل آباد، سبی، ڈیرہ اسماعیل خان اور لاڑکانہ میں گرمی کے سابق ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں ریکارڈ کیا گیا جس سے دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ سبی میں 70 سال بعد سب سے گرم دن آج ریکارڈ گیا۔

- Advertisement -

اگلا ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ ہونے کا امکان


انہوں نے مزید بتایا کہ لاہورکا سابق ریکارڈ 44 ڈگری تھا جو دو ہزار دس میں قائم ہوا تھا اور فیصل آباد کا سابق ریکارڈ 44.5 جب کہ آج 45ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ سبی میں بھی سابق ریکارڈ 47 ڈگری 12 اپریل 1981میں قائم ہوا تھا جب کہ آج سبی کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں آج درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 29 اپریل 2006 میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ دو تین سال میں گرمیاں اپنے عروج پر ہیں اور ہیٹ اسٹروک کے باعث درجنوں لوگ اپنی جانوں سے گئے لیکن رواں سال اپریل کے آغاز سے ہی سورج اپنے جوبن پر ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں