جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

میجرشبیرشریف شہید کایوم ولادت آج منایاجارہاہے

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات: پاک فوج کےسابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجرشبیرشریف شہید کا 74واں یوم ولادت آج منایا جارہاہے۔

میجرشبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو گجرات میں پیدا ہوئے۔انہوں نے لاہور کےسینٹ انتھونی اسکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کی۔

میجرشبیر شریف شہید نے21 سال کی عمر میں 1964 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی،ان کے والد شریف احمد بھی فوج میں میجر رہے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نےپاک فوج کے3 اعلیٰ ترین اعزاز بھی حاصل کیے۔میجر شبیرشریف شہید نے بطورکیڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سےاعزازی شمشیر حاصل کی۔

پاک بھارت1965 کی جنگ میں وہ بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے ان کو کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔1965 کی جنگ میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے پر انہیں ستارۂ جرأت سے نوازاگیا۔

میجر شبیر شریف کو 1971 کی پاک بھارت جنگ میں سلیمانکی سیکٹر میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کو اونچے بند پر قبضہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جس پر پہلے ہی بھارتی فوج کا قبضہ تھا۔


نشان حیدر پانے والے فوج کے 10 بہادر سپوت


انہوں نےاس معرکے میں دشمن کے 43 سپاہیوں کو ہلاک اور 28 کو قیدی بنایا اس کے علاوہ دشمن کے 4 ٹینک بھی تباہ کیے۔

ملک کے بڑے رقبے کو پانی فراہم کرنے والے بند ہیڈ سلیمانکی پر حفاظت کے دوران 6دسمبر کے دن ان کو دشمن کے ٹینک کا گولہ لگا جس سے 28 سال کی عمر میں ان کی شہادت ہوئی۔

واضح رہےکہ میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کے یوم ولادت کے سلسلے میں مختلف تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ان کے مزار پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

Bilal Hussain
Bilal Hussain
bilal@1990

مزید خبریں