بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

متحدہ رہنما قمر منصور جیل سے رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم کے اسیر رہنماء قمر منصور کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا، متحدہ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں نے اُن کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سہولت کاری اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدموں میں نامزد ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور کو 9 ماہ کی اسیری کے بعد عدالتی احکامات کی روشنی میں آج شام سینٹرل جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

رہائی ملنے پر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور کارکنان سینٹرل جیل کے باہر پہنچی اور انہوں نے قمر منصور کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا، بعد ازاں قمر منصور ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے۔

- Advertisement -

عارضی مرکز پہنچنے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں نے قمر منصور کا استقبال کیا اور انہیں رہائی پر مبارک باد بھی پیش کی۔

پڑھیں: ’’ متحدہ رہنما کنور نوید جمیل جیل سے رہا ‘‘

یاد رہے 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر اشتعال انگیز تقریر اور ملک مخالف تقریر کی گئی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے کارکنان سمیت رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا تھا۔ دو ماہ قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید کو بھی اشتعال انگیز تقریر میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں