اشتہار

اپنی ہی موت کے لمحات عکس بند کرنے والی خاتون

اشتہار

حیرت انگیز

واشگنٹن: موت کے مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں خود عکس بند کرنے والی خاتون فوٹو گرافر کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے جاری تصاویر خاتون فوٹو گرافر کی وہ آخری تصاویر جاری کر دی ہیں جو انہوں نے اس دھماکے سے تھوڑی دیر قبل لی تھیں۔

امریکی فوج کی جانب سے جریدے میں جاری کی گئی تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں خاتون فوٹو گرافر سمیت چار افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔

- Advertisement -

امریکی خاتون فوٹو گرافر کو نام ہلڈا کلیٹن ہے ، وہ 2013 میں افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں اپنی تربیت مکمل کررہی تھیں کہ اسی دوران مارٹر گولے کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوئیں۔

بی بی سی کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے جریدے میں مقامی افغان کی جانب سے بنائی جانے والی تصویر بھی جاری کی  ہے  جو خود بھی دھماکے میں ہلاک ہوا تھا۔

امریکی جریدے کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ ’’کلیٹن کی موت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ  جنگ کے لیے خواتین فوجیوں کو بھی دوران تربیت سخت خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘‘۔

واضح رہے اس حادثے کے بعد فوجی فوٹو گرافرز بننے کے لیے  پانچ روزہ جسمانی اور تکنیکی ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے جس کے بعد طالب علموں کو  انہیں اسپیشلسٹ ہلڈا کلیٹن کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں