کراچی : سی این جی قیمیتوں میں مزید اضافے پر صارفین بلبلااٹھے، پرانے نرخ بحال کرنےکامطالبہ کردیا۔ سی این جی کی فی کلوقیمت میں ایک روپےاضافے کے بعد نئی قیمت چوہتر روپے ننانوے پیسے ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں کا اختیار پمپ مالکان کو ملتے ہی سی این جی اسٹیشنز مالکان مافیا بن گئے اور انہوں نے سی این جی کی قیمت میں بلا جواز اضافہ کردیا۔ ہے۔
سی این جی نے پیٹرول کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جس کے بعد نئی قیمت چوہتر روپے ننانوے پیسے ہوگئی، قیمتوں میں اضافے پر صارفین بلبلااٹھے، نئی قیمت نے ٹیکسی اور رکشا ڈرائیوروں کا میٹر بھی شارٹ کردیا۔
قیمتوں میں چوتھی بار ہونے والے اضافے نے صارفین کی مشکلات مزید بڑھادیں، ان کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگائی میں سی این جی کیسے ڈلوائیں، شہریوں نے سی این جی کے پرانے نرخ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایک شہری نے حکومت کو انتخابات سے پہلے ریلیف دینے کا مشورہ بھی دے دیا، واضح رہے کہ سی این جی کی فی کلوقیمت میں ایک روپےاضافے کے بعد نئی قیمت چوہتر روپے ننانوے پیسے ہوگئی ہے۔
اس سے قبل گیس اسٹیشنز مالکان نے سی این جی کی قیمت میں دو روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کیا تھا جس کے بعد گیس کی قیمت 73 روپے فی کلو ہوگئی تھی۔