تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

افغان جارحیت کے بعد آج چوتھے روز بھی پاک افغان بارڈر بند، چمن میں معمولات زندگی بحال

چمن : افغان جارحیت کے بعد کے بعد پاک افغان سرحد چوتھے روز بھی بند ہے ،تجارتی سرگرمیاں اور آمدورفت بحال نہ ہوسکی جبکہ  چمن میں معمولات زندگی بحال ہوناشروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان فورسز میں تیسری فلیگ میٹنگ کے بعد چمن میں ہماگہمی بحال ہونے کے باوجودباب دوستی پیدل آمدورفت سمیت ہرقسم کی سرگرمیوں کیلئے بند ہے،  باب دوستی افغان ٹریڈ اور نیٹو سپلائی مکمل طور پر بند ہیں جبکہ پیدل آمدورفت بھی معطل ہے، پاک فوج بھاری توپخانے کے ساتھ اگلے مورچوں پر موجود ہے،

کشیدگی کے باعث پانچ ہزار خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔

دوسری جانب چمن میں معمولات زندگی بحال ہوناشروع ہوگئے۔ پاک افغان جیالوجیکل ٹیمیں آج سے کلی لقمان اورکلی جہانگیر متنازع حدود پر سروے کا کام دوبارہ کررہی ہیں، تمام تجارتی مراکز اور دکانیں کھل گئیں، تعلیمی ادارے بھی کھل گئے۔

شہری علاقوں میں مردم شماری تین دن بعد دوبارہ شروع ہوگئی، سیکیورٹی فورسز کے جوان گھرگھر جاکرمعلومات اکھٹی کرنے والے شماریات کےاہلکاروں کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں، مردم شماری عملہ بھی قومی فریضہ اداکرنے کیلئے پرعزم ہے۔


مزید پڑھیں : باب دوستی پر پاک افغان فلیگ میٹنگ، کشیدگی کے خاتمے پر غور


سرحدی کشیدگی کےسبب نقل مکانی کرنےوالےدس سےزائددیہات میں مردم شماری کاعمل عارضی معطل ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاک افغان سیکیورٹی حکام کے درمیان باب دوستی پر فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں  دونوں جانب سےگوگل سروےمیپ،جیولوجیکل سروے میپ پر اتفاق کیا گیا ، میٹنگ میں کہا گیا کہ  جیولوجیکل سروے ماہرین صورتحال کا جائزہ لیں گے اور افغان فورسز کے نقشوں میں فرق پایا گیا جو دور کیا جائے گا۔

سیکیورٹی زرائع کے مطابق فلیگ میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے وفد کی قیادت سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل نے شرکت کی جبکہ افغان فورسز کی جانب سے کرنل شریف  فلیگ میٹنگ میں موجود تھے۔


مزید پڑھیں : چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 45زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -