اشتہار

دبئی پورٹ پردیو ہیکل کرین گرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: جبلِ علی پورٹ پر جہازوں کے تصادم کے سبب کرین گرپڑی جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

تفصیلات کے مطابق دبئی کے جبلِ علی نامی پورٹ ٹرمینل 1 پر کرین گرنے کا حادثہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب دو کرینوں کی مدد سے ایک کنٹینر کو منتقل کیا جارہا تھا۔

منتقلی کے دوران ایک کرین ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں برتھ پر موجود دس افرادزخمی ہوئے جن میں سے ایک شخ ہاتھ اور پیر کے فریکچر کے سبب شدید زخمی ہے۔

- Advertisement -

پہلی کرین ٹوٹ جانے کے باوجود دوسری کرین نے کنٹینر کو سنبھالے رکھا جس کے سبب حادثے کی سنگینی میں کم ہوگئی اور کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔


دنیا کی پہلی گھومنے والی عمارت کی تعمیر کا آغاز


پورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’’ ہمارے لیے عملے اور پورٹ پر آنے والے افراد کی سیفٹی ہر شے پر مقدم ہے‘‘۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ حادثے کے دوران زیرِ استعمال کرینوں کی جانچ کی جارہی ہے اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں ‘ ان کرینوں کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا اوراس کی بہترین نگہداشت جاری ہے جبکہ باقی زخمیوں کے زخم معمولی نوعیت کے تھے اورانہیں پورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے طبی امداد فراہم کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں