اشتہار

ایران: حجاب نہ کرنے پر پولیس نے گاڑی لڑکی پر چڑھادی

اشتہار

حیرت انگیز

 تہران : ایرانی پولیس نے حجاب کو درست طریقے سے اوڑھنے کی ہدایت پر عمل نہ کرنے پر لڑکی پر پولیس موبائل دوڑا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایران پولیس نے شاپنگ سینٹر سے نکلنے والی لڑکی کو حجاب درست طریقے سے نہ لینے کی بناء پر پہلے تو وارننگ دی لیکن لیت و لعل سے کام لینے کی وجہ سے لڑکی کے اوپر پولیس موبائل ہی چڑھا دی۔

قریب ہی موجود دکان دار نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لے لیا۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے اکثر صارفین نے اس عمل کو ’’خوفناک‘‘ قرار دیا اور متاثرہ لڑکی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جب کہ کسی بھی ریاست کی جانب سے جبراً حجاب پہننے کی مہم کو مسترد کیا۔

دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حجاب ایک مسلم خاتون کے لیے ضروری ہے جو اسے کسی بھی قسم کے مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے لوگوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور جب ملک کا آئین بھی اس چیز کا متقاضی ہے تو مذکورہ خاتون کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔

خیال رہے ایران میں حکمراں قدامت پسند جماعت کی قیادت کی جانب سے خواتین پر حجاب کو درست طریقے اور مقررہ معیار کے مطابق اوڑھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے جس پر سختی سے عمل در آمد کروانے کے لیے پولیس کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں۔

ایران میں حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ ایرانی خواتین حجاب اوڑھنے سے متعلق سرکاری حکم نامے سے خوش ہیں اور حجاب کو دینی حکم ، ایرانی تہذیب کا ورثہ اور خود محفوظ رکھنے کے لیے کارگر ہتھیار تصور کرتی ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حجاب پہننے پر عمل در آمد کروانے کے اقدامات پر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران اسلامی قوانین اور شعائر کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرتی آئی ہے جسے مکمل عوامی حمایت حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں