اشتہار

سرینگر: شوپیاں میں بھارتی فورسز کا مظاہرین پر تشدد،50 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، شوپیاں میں سرچ آپریشن کے بہانے 50خواتین سمیت درجنوں افراد کوزخمی کردیا۔ جبکہ مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال سے بیس سے زائد کشمیری نوجوان زخمی ہوئے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہے، قابض بھارتی فورسز نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا معمول بنالیا، شوپیاں کے علاقے میں گھرگھرتلاشی کے بہانے بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کرخواتین کوبھی نہ بخشا اور تشدد کانشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں 50 خواتین سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر بھارتی فورسزٹوٹ پڑیں، آنسو گیس، لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ پیلٹ گن کے اندھادھند استعمال سے بیس سے زائد کشمیری نوجوان زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

میرواعظ عمرفاروق کوہفتہ شہدا کے سلسلے میں سیمینار میں شرکت سے روکنے کے لئے نظربند کر دیا گیا۔


مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی طلبا پر بھارتی فوج کا تشدد


یادرہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں طلباء 15اپریل سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جب بھارتی پولیس نے گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ میںکریک ڈائون کیا تھا۔ تب سے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے احتجاج کرنے والے طلباء پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے سو سے زائد طالب علم زخمی ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے، نہتے کشمیریوں کی جان لینا بھارتی فورسزکا معمول بن گیا، آزادی کے حصول کے لئے خواتین اورنوجوان بھی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور جاری تشدد میں اب تک 100 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں