جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

ملک میں تعلیم کا فروغ وزیراعظم کا ویژن ہے،مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے لئے ترقی یافتہ انسانی وسائل نا گزیر ہیں، اس لئے حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

اسلام آباد کے مقامی سرکاری سکول میں منعقدہ تقریب کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ وزیراعظم کا ویژن ہے، ماضی میں ملک میں شعبہ تعلیم برے حالات کا شکار تھا لیکن اب سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نجی سیکٹر کی مہارت سے استفادہ کیا جا رہا ہے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سرکار ی تعلیمی اداروں کی نجکاری کے بجائے تعلیمی معیار بہتر بنایا گیا ہے ۔تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے ۔جس کے لئے نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔تعلیمی اصلاحات کے تحت سرکاری سکولوں کے طلباء کو بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے ۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : پُرامن خوشحال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا،مریم اورنگزیب


ان کا کہنا تھا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں مونٹیسوری کا آغاز کیا گیا ہے، سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی نجی اداروں جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے بجٹ سے قبل وفاقی دارالحکومت کے اسکولوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے دو ارب روپے جاری کئے، وزیراعظم تعلیم اصلاحات پروگرام کے تحت سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں اشتراک قائم کیا گیا ہے، اصلاحات پروگرام کے تحت بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے، زیرِ تعلیم بچوں کے نصاب کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں