اشتہار

آسٹریلیا کی دیوہیکل بلی ، دنیا کی سب سے بڑی بلی کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن : آسٹریلیا کی دیوہیکل بلی برطانوی بلی سے دنیا کی سب سے بڑی بلی کاخطاب چھیننے میدان میں آگئی۔

cat2

اومار نامی بلی میلبرن کی اسٹیفی کی ہے جن کی خوبصور ت بلی کو دیکھ کر گینز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے ان سے رابطہ کیا اور اس کے قد کاٹھ کی پیمائش منگوائی، اسٹیفی نے چند روز پہلے پالتو بلی کا اکاؤنٹ بناکر تصاویرشیئر کیں، جسے دیکھ کر لاکھوں افراد دیوانے ہوگئے تھے ۔

Happy to have some nice autumn weather again so I can go outside!!

A post shared by Omar the Maine Coon (@omar_mainecoon) on

- Advertisement -

Happy #Caturday!

A post shared by Omar the Maine Coon (@omar_mainecoon) on

اسٹیفنی کا کہنا ہے کہ میری بلی عام بلیوں کی طرح تھی لیکن اچانک اس کا وزن بڑھنے لگا اور 22 پاؤنڈ ہوگیا، اب بلی کا وزن 31 پاؤنڈ ہے اور اسکی لمبائی 3 فٹ 11 انچ ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی بلی ہونے کا خطاب برطانوی بلی لوڈو کے پاس ہے، جس کی لمبائی تین فٹ دس انچ ہے لیکن اب لگتا ہے لوڈو اس خطاب کو کھونے والی ہیں۔

کون ہوگی دنیا کی سب سے بڑی بلی اس بات کا اعلان جلد ہوجائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں