جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

چارسدہ:5 دستی بم حملے،14 افرادزخمی

اشتہار

حیرت انگیز

چارسدہ : مختلف علاقوں میں پانچ دستی بم حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکوں کے نتیجے میں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ کا علاقہ شبقدر یکے بعد دیگرے پانچ دھماکوں سے گونج اٹھا، شبقدر کے علاقہ ظریف کور میں تعلیم دشمنوں نے اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں طالب علم اور چوکیدار زخمی ہوگئے۔

امن دشمنوں نے رہائشی علاقے کو بھی نشانہ بنایا، میرو میں تین گھروں کو دستی بم سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں نے ا س کے بعد شبقد ر اور مہمند ایجنسی کے سرحد پر واقعہ موصل کور میں سبحان اللہ نامی شہری کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت گیار ہ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پانچ مختلف دھماکوں میں چودہ افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے، دھماکوں میں اسکول اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دیگر تین دھماکوں سے 4افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں تاہم اس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا ہے، جو مختلف مقامات پر چیکنگ کر رہے ہیں۔

دھماکوں کے بعد علاقے کی سیکیورٹی سخت کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل یونٹ نے تمام واقعات کے شواہد اکھٹے کئے ہیں مگر تاحال اس حوالے سے کوئی رپورٹ مرتب نہیں کی گئی جبکہ واقعہ کے حوالے سے تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ۔

دہشت گرد ی کے واقعات میں مہمند ایجنسی کا ایک کالعدم تنظیم ملوث ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ دہشت گرد ی کے واقعات میں مہمند ایجنسی کا ایک کالعدم تنظیم ملوث ہے، جو تنظیم کیلئے شہریوں سے بھتہ بھی وصول کرتی ہے۔

ہہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک روز پہلے بھی دہشت گردوں نے شبقدر کے تھانہ سرو پر منظم انداز میں حملہ کیا تھا مگر پولیس کی بر وقت جوابی کاروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں