اشتہار

سعودی عرب کی مسلم ممالک کے سربراہان سے معذرت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی عرب نے ان مسلمان ممالک سے معذرت کی ہے جنہیں عرب اسلامی امریکی کانفرنس میں خطاب کرنے کا موقع نہیں ملا۔

بی بی سی کے مطابق اس بات کی تصدیق دفتر خارجہ پاکستان کے سربراہ نفیس زکریا نے یومیہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ہوئی۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے فرمانروا نے اُن مسلمان ممالک کے سربراہان سے ذاتی طور پر معذرت کی ہے جنہیں کانفرنس میں خطاب کا موقع نہ ملا۔

- Advertisement -

نفیس زکریا نے کہا کہ کانفرنس میں وقت کی کمی کے باعث ایسا ہوا کیوں کہ کانفرنس میں 30 ممالک کے سربراہان کو تقاریر کرنی تھیں لیکن وقت کم ہونے کے سبب کچھ رہنماؤں کو موقع بلا بقیہ تمام محروم رہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دہشت گردی سے متاثرہ ان ممالک کے نام لیے جو کانفرنس میں موجود نہیں تھے جیسا کہ بھارت، چین، روس، جنوبی افریقہ اور یورپ، پاکستان چوں کہ وہاں موجود تھا شاید اسی لیے ٹرمپ نے نام نہ لیا۔

خیال رہے کہ کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے ممالک کا نام لیا تاہم پاکستان کا سرے سے کوئی تذکرہ نہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں