جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مشرف دورمیں بھی کچھ نہیں ملا تھا،ہم پرہمیشہ جھوٹے مقدمات بنائےجاتے ہیں، حسین نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا ہے اور قانون و اداروں کے تقدس کے لیے جان کی بازی بھی داؤ پر لگائی ہے۔

وہ جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے سامنے مسلسل چوتھی بار تفتیش کے لیے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور عوام تک سچ پہنچانے کے لیے اگر جے آئی ٹی دوبارہ بھی بلائے گی تو ضرور آؤں گا۔

حسین نواز نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جے آئی ٹی کے تمام سوالات کے جوابات دیئے اور دستاویزات پیش کیں جب کہ جے آئی ٹی نے دیگر گواہوں کو طلب کیا ہے جس کا مجھے پتہ نہیں کیوں کہ یہ جے آئی ٹی کی صوابدید ہے میری نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس متنازع نہیں، موقف سپریم کورٹ میں دیا جا چکا ہے فلیٹس پرسپریم کورٹ میں دیئے گئے اپنے موقف پرآج بھی قائم ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے طے ہو لیکن اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

حسین نواز نے کہا کہ ہمارے خلاف پہلے بھی باتیں کی گئیں لیکن کسی کا ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا اب بھی ایسا ہی ہوگا جیسا مشرف دور میں طیارہ کیس میں ہوا تھا جس میں سے کچھ برآمد نہیں ہواتھا اور اب بھی ایسا ہی ہوگا کیوں کہ کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ثبوت کہاں سے آئیں گے۔

خیال رہےکہ اس سے قبل 1جون 2017 کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد جوڈیشل اکیڈمی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے کہاتھا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے 2 گھنٹے انتظار بھی کرایا گیا ہے اوروکیل کو ساتھ بٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم مجھ سے جتنے سوالات کیے گئے میں نے جوابات دے دیے ہیں۔


حسین شہید سہروردی سے لیکرآج تک صرف ہمارا احتساب ہوا ہے، حسین نواز


حسین نواز کا کہنا تھا کہ میں نے تمام سوالات کے جوابات دے دیے ہیں اب میرے جوابات سے جے آئی ٹی کے اراکین مطمئن ہوئے یا نہیں ہوئے یہ اُن سے پوچھا جائے۔

وزیراعظم کے بڑے صاحبزادےکاکہناتھاکہ ہمیں یہاں کسی کے رویے پر بات کرنے نہیں آیا تاہم اگر کوئی رکن جے آئی ٹی فیئرہوکر نہیں چلا تو اس پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جا ئے گا۔


حسن نوازسے جےآئی ٹی کی 7 گھنٹے پوچھ گچھ


یاد رہےکہ گزشتہ روزوزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز پہلی بار پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کے لیےپیش ہوئےتھےجبکہ ساڑھے چھ گھنٹے تک جے آئی ٹی افسران نے اُن سے پوچھ گچھ کی تھی۔

واضح رہےکہ 30مئی کوحسین نوازکے علاوہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد بھی پیش ہوئے تھے اور ان سے 13 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں