پشاور: پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں، خیبرپختونخواہ میں مسلمانوں کے لیے افطاری کا اہتمام سکھوں کی جانب سے کیا جانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں جو مختلف اوقات میں دیکھنے کو بھی ملتا ہے، مسلمان ہو یا غیر مسلم سب ایک دوسرے کو بحیثیت پاکستانی تسلیم کرتے اور اُنہیں مکمل عزت فراہم کرتے نظر آتے ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دیگر مذاہب کی جانب سے مسلمانوں کے ماہِ مقدس کے احترام میں اقدامات کیے جاتے ہیں جس کا مقصد ملک میں مذہبی رواداری کو قائم رکھنا ہے۔
خیبرپختونخواہ میں فلاحی ادارے کی جانب سے غریب اور نادر افراد کے لیے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، افطاری کا دسترخوان بچھانے سے لے کر سامان اٹھانے تک وہاں سکھ نوجوان اپنی خدمات پیش کرتے رہتے ہیں۔
افطاری کا انتظام کرنے والے نوجوان پُرمسرت چہرے کے ساتھ مسلمانوں کے لیے افطاری کا اہتمام کرتے نظر آتے ہیں۔