کراچی : کے الیکٹرک حسب روایت بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں بری طرح ناکام کراچی والوں نے رمضان المبارک کے پہلےعشرے کی طرح دوسرے عشرے کی پہلی سحری بھی اندھیرے میں کی۔
تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں کراچی والوں پر ایک مرتبہ پھر بدترین لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا گیا، ماہ صیام کےدوسرے عشرے کی پہلی سحری بھی کراچی والوں نےاندھیرےمیں کی۔
بلدیہ ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، نیوکراچی، گڈاپ،کاٹھور، گلشن معمار، احسن آباد،اسکیم 33،گلزار ہجری میں بجلی غائب رہی، نصرت بھٹو کالونی، غریب آباد، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، موسی کالونی، پرانی سبزی منڈی، گارڈن، اولڈ ایریا، ماڑی پور سمیت ملیر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔
وام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے کارکردگی صفر ہے۔ بجلی آتی ہی نہیں ، حکومت فوری بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ دادرسی کیلئے تیار نہیں فون تک نہیں اٹھایا جارہا۔
ان اندھیروں کے با وجود کے الیکٹرک کا یہی اصرار ہے کہ بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے، کہیں بھی اعلانیہ یا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔
کےالیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کےمطابق ہے۔