جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم نواز شریف کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت اور نااہلی کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : عدالت کو گمراہ کرنے اور مشیروں کی غلط تعداد بتانے پر وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت اور نااہلی کی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، درخواست خدائی خدمت گار تنظیم کے سربراہ محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا  کہ عدالت عالیہ لاہور میں وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین کی تعیناتیوں کے خلاف کیس زیر سماعت ہے، وفاقی حکومت نے عدالت میں وزیراعظم کے مشیروں کی تعداد کے حوالے سے عدالت کو گمراہ کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ حکومتی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، جس میں وزیر اعظم کے مشیروں کی تعداد پانچ بتائی گئی جبکہ مشیروں اور معاونین کی کل تعداد سات ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فاضل عدالت کو گمراہ کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور عدالت آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت وزیراعظم کو نااہل بھی قرار دے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں