اشتہار

دشمن ہرمحاذ پرمنہ کی کھائے گا، معصوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں کے حوصلوں اور بلند ہمتی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت کرتا رہے گا۔

یہ بات انہوں نے لائن آف کنٹرول پر مظفرآباد سیکٹر کے دورے کے دوران جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جہاں انہیں مقامی کمانڈر کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بریفنگ میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور پاک فوج کے موثر جواب کے نتیجے میں بھارتی فوج کی پسپائی اور نقصانات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے جوانوں کو ان کے عزم و حوصلے، مہارت اور بہادری کے ساتھ مکمل کیے گئے مشن کی تعریف کرتے ہوئے داد و تحسین سے نوازا۔

آرمی چیف قمر باجوہ نے بھارتی جارحیت کا کامیابی سے مقابلہ کرنے پر کشمیریوں کی جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے حمایت جاری رکھیں گے

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور جوانوں کے بلند حوصلے اس بات کی غماز ہیں کہ دشمن ہر محاذ ہر منہ کی کھائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں