اشتہار

معمرقذافی کےبیٹے سیف الاسلام کورہا کردیاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

طرابلس: لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو چھ سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ابو بکر الصدیق بٹالین کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام قذافی کو جمعے کو رہا کر دیا گیا تھا تاہم انہیں عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

ابو بکر الصدیق بٹالین کےمطابق انہوں نے یہ اقدام ملک میں عبوری حکومت کی درخواست پر اٹھایا ہے۔اطلاعات کے مطابق سیف الاسلام قذافی اب مشرقی شہر بیدا میں اپنے رشتے داروں کے ہمراہ رہ رہے ہیں۔

- Advertisement -

لیبیا: معمرقذافی کے بیٹے کو سزائے موت سنا دی گئی


خیال رہےکہ ملک کے مشرقی علاقے میں موجود حکومت نے پہلے ہی سیف الاسلام کو معافی دے دی تھی تاہم ملک کے مغربی علاقے میں برسرِاقتدار کی ایک ماتحت طرابلس کی عدالت نے ان کی غیر حاضری میں نھیں سزائے موت کی سزا سنا رکھی ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی سیف الاسلام قذافی کی رہائی کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں تاہم وہ ہمیشہ غلط ثابت ہوئیں۔

واضح رہےکہ جب معمر قذافی کو باغیوں نے گولی مار کر ہلاک کیا تو اس وقت سیف الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے اور انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں