اشتہار

تصویر کیسے لیک ہوئی ؟ سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جوڈیشل اکیڈمی سے حسین نوازکی تصویر لیک ہونے پر پاناما جے آئی ٹی اراکین سےآج سپریم کورٹ پوچھ گچھ کرے گی جبکہ جےآئی ٹی کو درپیش مسائل سے متعلق درخواست کی شنوائی بھی آج پاناماعملدرآمد کیس میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی کمرے سے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نوازکی تصویرکس نےلی؟ اور پھر یہ تصویر جوڈیشل اکیڈمی سے باہر کیسے آگئی؟ ان سوالوں کے جوابات ڈھونڈنے کے لیے آج سپریم کورٹ میں حسین نوازکی درخواست پرعدالت سجے گی۔

خیال رہے حسین نواز نے اپنی فوٹیج لیک ہونے کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا نام دیتے ہوئے اسے اپنی تضحیک قراردیا تھا اور سپریم کورٹ سے اس معاملے میں کارروائی کی استدعا کی تھی جس پرآج سپریم کورٹ میں جےآئی ٹی ارکان کو طلب کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

 پاناما کیس ، صدرنیشنل بینک کا جے آئی ٹی کیخلاف سپریم کورٹ کو خط 


دوسری جانب جےآئی ٹی کو پاناما تحقیقات میں درپیش مسائل پر دائردرخواست کی شنوائی بھی آج ہی ہوگی جس کے لیے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نے عدالتی حکم پرگزشتہ روز شکایتوں پر مبنی الگ درخواست دائرکی تھی جنہوں نے گزشتہ سماعت پر جے آئی ٹی کو تفتیش میں رکاوٹوں کا ذکر کیا تھا۔

واضح رہے چند روز قبل حسین نواز کی پاناما کیس میں پیشی کے وقت انتظار گاہ میں بیٹھے ہوئے ایک تصویر لیک ہوئی تھی جس پع انہوں نے اسے تضحیک قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں