اشتہار

ہنگامی حالات کا اختیارصرف دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا: ایردوان

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات کے اختیارات کو صرف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی جنڈار مری کمان کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے صدرایردوان نے کہا کہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد اعلان کیے جانے والے ہنگامی حالات کے اختیارات کو صرف دہشت گرد تنظیموں کے خلاف استعمال کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کا الزام ہے کہ ہم انسانی حقوق کی پامالی کررہے ہیں ‘ حالانکہ یہ الزام سراسر غلط ہے‘ آج جتنی جمہوریت اور آزادی ترکی میں ہے پہلے کبھی بھی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسانی اقدار کی اہمیت سمجھتے ہیں اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہنگامی حالات کے لیے حاصل کردہ خصوصی اختیارات کو بھی آئین اور قانون کے تحت استعمال کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ایردوان نے یہ بھی کہا کہ تنقید کرنے والوں کے مقاصد سیاسی ہیں اور جنڈار مری تو دور کی بات وہ ہمارے گاؤں کے سیکیورٹی گارڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

یاد رہے کہ ترک صدر اپنے دوٹوک موقف کی وجہ سے پہچانےجاتے ہیں ‘ کچھ دن قبل  بھی طیب ایردوان نے قطر تنازعے پر اپنے بیان میں کہا تھا  کہ ترکی قطر کو تنہا نہیں چھوڑے گا، عرب ممالک نے قطر سے تعلقات منقطع کرکے بڑی غلطی کی ہے، کسی کو تنہا کرنے اور پابندیاں لگانے سے بحران حل نہیں ہوگا۔


سعودی عرب اسلامی ممالک کو قریب لانے میں کردار ادا کرے


اپنی سیاسی جماعت آق پارٹی کے استنبول ضلعی مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک افطار پروگرام سے خطاب میں ایردوان نے کہا  تھا کہ شام، عراق، یمن، افغانستان، میانمار اور اب قطر میں پیش آنے والے واقعات کسی کے لیے بھی سو د مند ثابت نہیں ہوں گے لہذاان تمام مسائل کا جلد از جلد حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

رجب اردوغان نے سعودی عرب سے تناؤ میں کمی اور پابندیوں میں نرمی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھائیوں کی لڑائی میں کوئی بھی فاتح نہیں ہوتی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں