اشتہار

امریکی سینٹ میں ایران اورروس پرنئی پابندیوں کی بھاری اکثریت سے منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سینٹ نے ایران اور روس پر نئی پابندیوں کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی، سینٹ کے اس اقدام کے بعد صدر ڈونلڈٹرمپ اپنی صوابدید پر روس پر عائد پابندیاں ختم نہیں کرسکیں گے۔

ایران اور روس پر نئی پابندیوں پر امریکی سینٹ نے بھاری اکثریت سے منظوری دے دی، ایران اور روس پر پابندیوں کے حق میں اٹھانوے اور مخالفت میں صرف دو ووٹ ڈالے گئے۔

سینٹ کی پابندیوں کی منظوری کے بعد روس سے قریبی تعلقات رکھنے کے خواہشمند امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اب اپنی صوابدید پر روس پرعائد پابندیاں ختم نہیں کرسکیں گے۔

- Advertisement -

سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چئیرمین بوب کورکر کا کہنا ہے کہ پابندیوں سے مذموم سرگرمیوں میں ملوث روس کو سخت پیغام جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس پر نئی پابندیاں امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کا ردعمل ہے۔


مزید پڑھیں : امریکی سینیٹرزکاروس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ


یاد رہے کہ امریکی در ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہشات کے برعکس امریکی سینیٹرز نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ان نئی پابندیوں میں ایسی قانون سازی کی جارہی ہے، جو امریکی صدر کو ان پابندیوں کو کانگریس کی منظوری کے بغیر ختم کرنے سے باز رکھے گی۔

سینیٹر جان مکین ری پبلکن امریکی سینیٹرز کے مطابق روس پر نئی پابندیوں کی وجہ امریکی صدارتی انتخابات میں دخل اندازی، یوکرین میں کریمیا کی صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور شام میں صدر اسد کی حکومت کو مدد فراہم کرنا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں