اشتہار

شام کی فضائی حدودمیں امریکی طیاروں کو ہدف تصورکریں گے، روس

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس نے کہا ہے کہ شام کی فضائی حدودمیں امریکی طیاروں کو ہدف تصور کریں گے۔

شام میں امریکی کیجانب سے شامی طیارہ گرانے پر روس ناراض ہے ، روسی وزیردفاع کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے فرات سے مغرب میں اڑنے والے طیاروں اور ڈرون کو ہدف کے طور پر لیا جائیگا۔

روسی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ حادثات سے بچنے کے لئے بنائے گئے نظام کے تحت امریکا سے تمام رابطے ختم کررہے ہیں۔ اس واقعے سے قبل امریکی حکام نے اس نظام کے تحت روس کو مطلع نہیں کیا تھا۔

- Advertisement -

روس نے امریکا پر زور دیا ہے کہ شام کی علاقائی خود مختاری کا احترام کرے۔

امریکی جنرل جوزف ڈن فورڈ کا کہنا ہے روس سے رابطوں کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے اتوار کو رقہ کے قریب شامی جنگی طیارہ مارگرایا تھا۔

امریکی قیادت میں شام میں لڑنے والے ممالک کے اتحاد کی جانب سے ایک شامی ایس یو۔ 22 طیارے نے امریکی حمایت یافتہ جنگجوؤں کو نشانہ بنایا تھا جو کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف رقہ کے علاقے میں لڑ رہے تھے۔

خیال رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں امریکہ نے شامی حکومت کی حامی فورسز کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا، اس سے قبل مئی کے مہینے میں امریکہ نے شامی حکومت کی حامی افواج کے ایک قافلے پر بھی بمباری کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں