اشتہار

واٹس ایپ پر خبریں پڑھنے کا رجحان بڑھ گیا، نئی تحقیق

اشتہار

حیرت انگیز

ایک نئی تحقیق کے مطابق معروف ایپ واٹس ایپ پرخبریں پڑھنے اوران پر تبصرے کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

معروف ایپ ‘واٹس ایپ’ اب نیوز اور میڈیا کے لیے بھی تیزی سے مقبول ہوتی جارہی ہے، جس پر لوگ خبروں کو پڑھتے اور تبصرے کرتے ہیں لیکن ہر ملک میں واٹس ایپ پرخبریں پڑھنے کاانداز مختلف ہے۔

ایک سروے کے مطابق ملائشیا میں پچاس فیصد لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار واٹس ایپ کو نیوز کیلئے استعمال کرتے ہیں، امریکا میں تین فیصد اور برطانیہ میں پانچ فیصد افراد واٹس پرخبریں پڑھتے ہیں۔

- Advertisement -

خبر رساں ادارے رائٹرز کے ‘انسٹیٹیوٹ فاردی سٹڈی آف جرنلزم’ کے سروے نتائج کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نیوز اور میسجنگ سروس کے لیے اب بھی سب سے زیادہ مقبول ہے لیکن جاپان اور جنوبی کوریا میں فیس بک اتنی مقبول نہیں جتنی یو ٹیوب اور مقامی ویب سائٹس ہیں۔

ایک ریسرچ کے مطابق بیشتر علاقوں میں خبروں کے لیے فیس بک کے استعمال میں پہلے کے مقابلے میں کافی کمی آتی جا رہی ہے جبکہ میجسنگ ایپ، خاص طور پر واٹس ایپ پر خبروں سے متعلق مواد کو شیئر کرنے اور اس سے متعلق چیٹ کرنے جیسی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گيا ہے۔

سروے کے مطابق 36 مقامات میں سے نو میں واٹس ایپ نیوز کے لیے اب دوسری سب سے مقبول سوشل سروس بن چکی ہے، جبکہ پانچ ممالک میں یہ ایپ مقبولیت میں تیسرے نمبر پر ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں