اشتہار

کینیڈین وزیراعظم کی مسلمانوں کوعید مبارک، تحائف پیش کیے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو : کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ملک سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نہیں کہ ہمارا تعلق کس سے ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک سا پس منظر رکھتے ہیں اور ایک کمیونیٹی کی طرح رہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تہنیتی ویڈیو پیغام میں کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈین ثقافت اور ترقی میں مسلمانوں کا بہت بڑا حصہ ہے اور ہم ایک کمیونیٹی کی طرح چنانچہ میں اپنی فیملی اور اپنی اہلیہ صوفی کی جانب سے تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی بہت مبارک باد دینا چاہتا ہوں۔

- Advertisement -

اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے اپنے مخصوص لب و لہجہ میں مسلم امہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”عید الفطر مبارک“۔

قبل ازیں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عید کے موقع پر لوگوں میں خوراک اور راشن تقسیم کرنے کے لیے سامان پیک کرنے میں رضا کاروں کے ساتھ خود بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جسے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ آج شام سورج غروب ہونے کے بعد کینیڈا سمیت دنیا کے وہ ممالک جہاں آج آخری روزہ ہے، وہ کل عید الفطر منائیں گے جس پر میں تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں منائیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے اور مسلمانوں کے لیے عید کی اہمیت کے پیش نظر کینیڈا میں دو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں