اشتہار

پیروں سے اٹھنے والی بدبو اور اس کا علاج

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ماہرین نے تحقیق کے بعد انسانی پیروں سے آنے والی بدبو کا علاج دریافت کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اکثر افراد پیروں سے آنے والی بدبو کے مسائل سے دوچار ہیں اور انہیں اس بیماری کی وجہ سے اکثر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔امریکی تحقیق کاروں نے اس بیماری کا علاج دریافت کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جو علاج تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

ماہرین نے تحقیق کے دوران ایسے اشخاص کے نمونے حاصل کیے جن کے پیروں سے بدبو آتی ہے جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ پیروں کی جلد میں کچھ مردہ خلیات ہوتے ہیں جو پسینے کے ساتھ مل کر ایک طرح کا تیزاب پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے بدبو پیدا ہوتی ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے افراد جن کے پیروں سے جوتوں کے ساتھ موزے پہننے کے باوجود بدبو آتی اُن کے پیروں میں غدود کی کثیر تعداد ہوتی ہے جس کی وجہ سے پسینہ زیادہ تعداد میں رستا ہے اور موزے پسینے سوکھنے نہیں دیتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی پیروں سے پیدا ہونے والی بدبو کی ایک اور وجہ پروپینوئک، میتھانیتھوئل اور آئسوویلرک ایسڈ بھی ہے، جو پیروں کی مردہ کھال اور خلیات سے ناقابل برداشت بدبو پیدا کرتے ہیں۔

علاج

ماہرین نے اس بیماری کا جو علاج دریافت کیا ہے وہ بہت ہی آسان اور سادہ ہے۔

ایسے افراد جن کے پیروں سے بدبو آتی ہے وہ کاٹن کے موزے (جرابیں) استعمال کریں اور جوتے اتارتے ہی اپنے پیر بیکٹریا سوپ سے دھوئیں۔ روزانہ رات اپنے پیروں اور تلووں کو برش سے رگڑیں تاکہ مردہ کھال اتر جائیں اور وہ بدبو سے نجات حاصل کرسکیں۔

آزمودہ طریقے

علاوہ ازیں پیروں سےاٹھنے والی بدبو کے گھریلو اور آسان علاج بھی موجود ہیں، ایسا شخص جس کے پیروں سے بدبو اٹھتی ہے اُسے چاہیے کہ اُن جوتوں کا استعمال کرے جنہیں پہننے کے بعد پیروں کو ہوا لگتی رہے تاکہ پسینہ فوراً خشک ہوتا ہے۔

جوتے پہننے سے قبل ٹیلکم (خوشبو) والا پاؤڈر یا پرفیوم ڈال لیں تاکہ جب جوتے اتارنے پڑیں تو بدبو کا اثر کم از کم ہو تاہم یہ طریقہ مستقل علاج نہیں جبکہ یہ بھی کیا جاسکتا ہے کہ جوتے پہننے سے قبل پنجوں پر بیکٹیریا کریم لگا لی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں