جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نواز شریف کسی کے کہنے کے بجائے خود مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : متحدہ کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ استعفٰی ایم کیو ایم کا اپنا مطالبہ ہے، متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین ریکوزشین پراپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے استعفے کے مطالبے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا۔

صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ بات اب ریفرنس کی آ گئی ہے بہترہوگا کہ وزیراعظم کسی کے کہنے کے بجائے ازخود مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حالات مزید خراب ہونے سے پہلے یہ فیصلہ بہت ضروری ہے، ان کی وجہ سے سیاسی جمہوری نظام پربوجھ بڑھ رہاہے اس لیے وزیر اعظم کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے کہیں ایسا نہ ہو کہ اداروں میں تصادم کی صورتحال پیدا ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے پاس اسمبلی میں اکثریت ہے اب اسے فیصلہ کرنا ہے کہ لیڈر آف دی ہاﺅس کسے ہونا چاہیئے۔


مزید پڑھیں: اخلاقی جواز نہیں رہا، نوازشریف مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار


ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری جرم نہیں سمجھا جاتا، کرپشن کے خاتمے کیلئے مؤثراحتساب کا قانون اورخود مختارقومی احتسابی ادارہ ہونا چاہیئے۔

قومی احتسابی ادارہ اتنا بااختیار ہو کہ وزیر اعظم کو بھی بلاسکے، جبکہ نیب غیرفعال اور حکومت کے زیرانتظام ادارہ ہے، اس معاملے پر قومی اسمبلی میں بھی بحث ہونی چاہیئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں