جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

عمران خان نااہلی کیس: لندن فلیٹ کی تمام تفصیلات جمع کروانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عمران خان نا اہلی کیس میں سپریم کورٹ نے لندن فلیٹ کی خریداری کی تمام تفصیلات آئندہ سماعت سے قبل جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عمران خان نا اہلی کیس میں صاف صاف کہہ دیا کہ یہ معمول کے مقدمات نہیں جلد سے جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔ عمران خان کو لندن فلیٹ کی خریداری کی تفصیلات آئندہ سماعت سے پہلے جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا۔

کیس میں تین رکنی بیچ کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ عمران خان کی کرکٹ آمدن پر آبزرویشن دی تھی۔ نعیم بخاری نے کہا کہ دستاویزات موصول ہوگئی۔ کرکٹ آمدن کا ریکارڈ بھی جمع کروا دیا جائے گا۔

سماعت میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اور فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق نصف ریکارڈ مل گیا۔ امید ہے کہ باقی ریکارڈ کل تک مل جائے گا۔

انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ کرکٹ کلبز سے دستاویزات آرہی ہیں۔ آئندہ سماعت سے پہلے دستاویزات جمع کردی جائیں گی۔

دوران سماعت درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کے متضاد دلائل پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ادائیگی کا ثبوت مانگا تھا، شفافیت دیکھنا چاہتے ہیں کہ پیسہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے تو نہیں گیا۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں