ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

ن لیگ کی جے آئی ٹی کی رپورٹ چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ن لیگ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار کرلی ہے، درخواست آج سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کرنے کیلئے ن لیگ نے تیاری مکمل کرلی، شریف خاندان کی جانب سے درخواست تیار کی گئی ہے، درخواست آج سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں،ر پورٹ کا بڑا حصہ سنی سنائی باتوں پر مشتمل ہے ، ایک دستاویز کئی مرتبہ استعمال کی گئی ، رپورٹ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تیار نہیں کی گئی لہذا جے آئی ٹی کی رپورٹ مستر د کی جائے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ


یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور مستعفی نہ ہونےکا دو ٹوک اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارا ضمیر اور دامن صاف ہے، 4سال میں ہم نے تعمیر و ترقی کا اتنا کام کیا، جتنا 2دہائیوں میں نہیں ہوا،  اندھیروں کوبستیوں،اپنےکارخانوں کارخ نہیں کرنےدیں گے۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں شریف فیملی کے اثاثے آمدن سے زیادہ قرار دیے گئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں