اسلام آباد : پاناما جے آئی ٹی ٹیم نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پندرہ کیسسز دوبارہ کھولنے کی سفارش کردی، جن میں لندن فیلٹس، حدیبیہ پیپر ملز کیس بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 5 1مقدمات دوبارہ کھولنے کی تجویز دی ہے، پاناما کیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے کہا ہے کہ سال 1994 اور2011 کے درمیان رجسٹر کیے گئے تین کیسسز دوبارہ کھولے جائیں، ان میں لندن فلیٹس کا مقدمہ بھی شامل ہے، یہ مقدمہ انیس سو ننانوے میں نیب نے بنایا تھا جبکہ گلف اسٹیل مل کی خرید وفروخت، قطری خط، اور آف شور کمپنوں کےکیسسز بھی شامل ہیں۔
جے آئی ٹی رپورٹ میں حدیبیہ پپیر ملز کیس کو تکنیکی بنیادوں پر بند کرنے کے فیصلے کے خلاف اسے دوبارہ کھولنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ جے آئی ٹی نے ہیلی کاپٹر کی خریداری کا وزیراعظم اور سیف الرحمان کے خلاف ایف آئی اے کا کیس بھی دوبارہ کھولنے کی درخواست کی ہے۔
جے آئی ٹی رپورٹ میں رائیونڈ زمین کی خریداری، ایف آئی اے میں بھرتیوں اور غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کے کیسسز بھی ازسرنو کھولنے کی تجاویز دی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے 20 اپریل کے فیصلے میں جے آئی ٹی کو منی ٹریل اور لندن فلیٹس کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی جبکہ عدالت کے دیگر 12 سوالات گلف اسٹیل مل، قطری خط، آف شور کمپنیوں اور دیگر معاملات کے حوالے سے تھی۔