اشتہار

رملہ، اسرائیلی فورس کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور 100 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

رملہ : قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 نہتے فلسطینی شہید جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے 50 سال سے کم عمر مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ جانے سے روکنے کا اعلان کیا تھا اور مسجد کی جانب جانے والے راستوں پر سیکیورٹی آلات بھی نصب کیے تھے جس پر فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے احتجاجیوں پر فائرنگ کردی۔

اسرائیلی فورس کی نہتے احتجاجیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید جب کہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال مںتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطین میں ہونے والی ہلاکتیں شہریوں اور فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے باعث ہوئیں جو کہ مقبوضہ بیت المقدس میں نئے سیکیورٹی اقدامات پر احتجاج کررہے تھے۔

یہ پڑھیں : مسجد اقصیٰ میں کشیدگی ،فلسطین کا اسرائیل سے رابطے معطل 

دریں اثناء فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ قبلہ اول میں اس جانب جانے والی گذرگاہوں پرسیکیورٹی آلات نصب کرنے پراسرائیل کے ساتھ تعلقات محدود کررہے ہیں اور عالمی سطح پر آواز اُٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ، اسرائیلی فوج کے تشدد سے خطیب قبلہ اول سمیت 14 نمازی زخمی

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فورس نے قبلہ اول بیت المقدس میں 50 سال سے کم عمر لوگوں پر نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی لگادی تھی جب کہ گذرکاہوں پر سیکیورٹی آلات نصب کردیئے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں