اشتہار

دوسروں کے خلاف سازش کرنے والے خود اپنے جال میں پھنس گئے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کے خلاف سازش کرنے والے خود اپنے جال میں پھنس جاتے ہیں اور الزام واپس پلٹ کر خود آپ پر آجاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب آپ دوسر وں کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف تھے تو اس دوران آپ نے اپنی الماری کھولی چھوڑ دی جس میں سے آپ کی اپنی برائیاں باہر آرہی ہیں۔

اپنی ایک اور ٹیوٹ میں انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی کے خلاف کے جھوٹ بول کر سازش کرتے ہیں تو یاد رکھیں آپ کے خلاف سچ آپ کو تباہ کردیتا ہے اور یہ ایک سبق ہے۔

- Advertisement -


 منی ٹریل سے متعلق عمران خان کا جواب سپریم کورٹ میں جمع


مریم نواز شریف نے یہ ٹیوٹس عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کراگئے جواب کے تناظر میں کی گئیں جس میں عمران خان کے وکیل نے کہا تھا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے اور آمدن کا ریکارڈ دستیاب نہیں کیوں کہ کاؤنٹی بیس سے پہلے کا ریکارڈ نہیں رکھتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں