اشتہار

چوہدری نثارکی پریس کانفرنس کل تک کے لیے ملتوی، ترجمان وزارت داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے طبیعت کی ناسازی کے باعث آج ہونے والی اپنی اہم پریس کانفرنس ملتوی کردی ہے جو اب کل بروز پیر شام 5 بجے ہوگی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق چوہدری نثار کی طبیعت کی ناسازی کے باعث پریس کانفرنس ملتوی کردی ہے انہیں آج شام 5 بجے پریس کانفرنس کرنی تھی تاہم اب یہ پریس کانفرنس کل بروز پیر شام پانچ بجے ہو گی۔

ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیا سے گزارش کی کہ پریس کانفرنس کے التواء پر قیاس آرائیوں سے گریز کریں کیوں کہ پریس کانفرنس محض وزیرداخلہ کی کمر میں درد کے باعث اور معالج کی ہدایات کے پیش نظر کی گئی ہے چنانچہ کوئی اور نتیجہ اخذ نہ کریں اور کسی بھی قسم کے منفی تبصرے سے گریز کریں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد جہاں وزیراعظم کی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے وہیں چند مسلم لیگی رہنماؤں کی اداروں سے بڑھتی محاذ آرائی کی کیفیت جاری ہے اور اس گرما گرمی چوہدری نثار کی منظر عام سے گمشدگی نے کئی سوال اٹھا دیئے تھے۔

ذرائع کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش میں رہیں کہ وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں اور شاید وہ اب نوازشریف کے ساتھ نہ چل سکے یہی وجہ ہے کہ چوہدری نثار نے ان تمام باتوں کی وضاحت کے لیے پریس کانفرنس کا اعلان کیا تھا جو آج ملتوی کردی گئی ہے۔

خیال رہے چوہدری نثار کی جانب سے پریس کانفرنس کرنے کے اعلان کے بعد مسلم لیگی رہنماؤں نے یکے بعد دیگرے وزیرداخلہ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں منانے کی بھی کوشش کیں۔

چوہدری نثار سے ملنے والوں میں وزیراعلیٰ شہباز شریف اور گورنر کے پی کے ظفر اقبال جھگڑا نمایاں ہیں جن کے وزیرداخلہ سے نجی تعلقات اور گہری دوستی بھی ہے۔

تاہم کیا میاں صاحب کے یہ ترپ کے پتے کام کر گئے یا چوہدری نثار کی ناراضگی اب بھی قائم قائم کا ہے اس کا فیصلہ تو کل کی پریس کانفرنس سے ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں