کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گونوازگو کے گونجتے نعرے نے تخت رائے ونڈ کی نیندیں اڑا دیں ہیں، میاں برادران سن لیں نواز کے جانے تک پیپلزپارٹی کا احتجاج جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کامیاب گو نواز گو ریلیوں نے تخت رائیونڈ کی نیندیں اڑا دیں، کامیاب احتجاج پر پنجاب حکومت انتقامی کارروائی پر اتر آئی، پنجاب بھرمیں جیالوں کیخلاف مقدمات بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں برادران سن لیں، نواز کے جانے تک احتجاج جاری رہے گا، مقدمات کے باوجود گو نواز گو سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، احتجاج آئینی وجمہوری حق ہے۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو گو نواز گو ریلیاں کامیاب بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں، کارکنوں کے عزم واستقامت کو سلام پیش کرتاہوں، 50 کارکنان کارکنان کیخلاف مقدمات قابل مذمت ہیں۔
مزید پڑھیں : بلاول بھٹو کی ہدایت پر جیالوں کی مختلف شہروں میں گونوازگو ریلیاں
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کال پر مختلف شہروں میں جیالے سڑکوں پر نکل آئے، جیالوں نے گو نواز گو ریلیاں نکالیں، پنجاب بھرمیں بھی گو نواز گو کی گونج سنائی دی۔