جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عمران خان کی طرح اگر کسی میں ہمت ہے تو منی ٹریل دے، فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان نے منی ٹریل جمع کرادی ہے، عمران خان کا جرم زمین خریدنا نہیں بلکہ پاناما کا کیس کرنا ہے ، عمران خان کی طرح اگر کسی میں ہمت ہے تو منی ٹریل دے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا دے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں عمران خان کی پوری منی ٹریل پیش کی، سسیکس کی پوری منی ٹریل آج عدالت میں پیش کی گئی، عمران خان کی طرح اگر کسی میں ہمت ہے تو منی ٹریل دے،  پاناما کا فیصلہ آنے کے بعد ن لیگ کی قیادت ردی کی ٹوکری میں جائے گی، دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو وزیر بنانے کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے پاکستان میں اور کتنے لیڈر ہیں جو کچن کا حساب بھی دیں، دیکھتے ہیں اور کون سے لیڈر ہیں، جو بیرون ملک مہنگے ہوٹلز میں رہتے ہیں، عمران خان بیرون ملک کہیں بھی گئے پورا حساب پیش کیا ہے، عمران خان کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احتساب کو سراہتے ہیں، چاہتے ہیں احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کا جرم زمین خریدنا نہیں بلکہ پاناما کا کیس کرنا ہے ، کمائی حلال کی ہو تو پھر قطری خط یا جعلی دستاویزات کی ضرورت نہیں پڑتی، عمران خان نے بینکنگ ٹرانزیکشن سے کمائی ظاہر کی، ن لیگ کے چمچوں سے کہتا ہوں نوازشریف سے درخواست کریں، شردپوار سے نوازشریف کے اچھے تعلقات ہیں، آئی سی سی سے لیٹر نکلوالیں کہ عمران خان کرکٹر تھے بھی یا نہیں۔

جنگ اور جیو پر تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جنگ گروپ کا صحافی ایک دن خبر دیتا ہے اور اگلے دن معافی مانگتا ہے، جنگ گروپ کا صحافی خود ساختہ انویسٹی گیٹو رپورٹر بنا ہوا ہے، جنگ جیو کی خبروں کو شک کی نگاہ سے دیکھا کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی وکیل کہتے ہیں اوورسیز پاکستانی شہری پاکستانی نہیں ہیں، جو بھی کہتے ہیں اوورسیزپاکستانی نہیں وہ خود پاکستانی نہیں ہیں، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی عزت نہیں کرسکتی تو کم ازکم توہین نہ کرے، اوورسیز پاکستانیوں کیخلاف اور عمران خان کا کیس ردی کی ٹوکری میں جائیگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں