لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کی مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں سلیم ملک نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران کی قیادت میں ملک نے ماضی میں ترقی کری اور آئندہ بھی کرے گا۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الہی سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ق ہی پاکستان کے درپیش مسائل کو حل کرنے کا ویژن اور صلاحیت رکھتی ہے۔
سن 1963 کو لاہور میں پیدا ہونے والے پاکستانی کرکٹ نے کریئر کا آغاز 1982 سے کیا، انہوں نے پہلا ٹیسٹ میچ 1982 میں سری لنکا جبکہ ون ڈے کریئر کا آغاز بھی 1982 میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کھیل کر کیا۔ سلیم ملک نے اپنا آخری میچ 20 فروری 1999 کو بھارت کے خلاف کھیلا۔
کرکٹ کریئر کے دوران سلیم ملک پر میچ فکسنگ کے الزامات بھی عائد ہوئے جس کے بعد انہیں معطل بھی کیا گیا تھا۔