جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی نے لاہور میں کراچی طرز کے آپریشن کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پیپلز پارٹی نے لاہور کو رینجرز کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا، صوبائی صدر حاجی عزیز الرحمن چن کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے کراچی جیسا آپریشن ضروری ہے۔

سانحہ فیروزپور روڈ کے شہداء کے لیے منعقد ہونے والی تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمان چن نے کہا کہ پنجاب پولیس شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے اور حکمرانوں کے دہشت گردوں کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی مال و دولت بچانے کے لیے علاوہ کسی کام میں دلچسپی نہیں لے رہے جبکہ ملک میں دہشت گردی جاری ہے، دہشت گردی صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پاکستان کے خلاف سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو دہشت گردوں سے نجات دلوانے کے لیے ضروری ہے کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں بھی کراچی طرز کا رینجرز آپریشن کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کا حقیقی خاتمہ ممکن ہو۔

تعزیتی تقریب میں سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ اختتام پر سابق صدر آصف علی زرداری کی درازی عمر کے لیے بھی دعا کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں