منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی اعلان کردہ انعامی رقم ابھی تک نہیں ملی، یونس خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم ابھی تک نہیں ملی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان کیا گیا تاہم اس ضمن میں کسی حکومتی شخصیت نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کرنے پر قوم کی جانب سے بہت پذیرائی ملی جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب دیگر کھیلوں کی طرف توجہ دے رہا ہوں۔

- Advertisement -

پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کس طرح تقسیم ہو گی ؟

یونس خان نے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے اعلان کردہ رقم ملی تو وعدے کے مطابق کسی فلاحی ادارے کو دے دوں گا، کرکٹ سے فراغت ملی تو اب میرا ڈونا کے انداز میں فٹبال کھیلنے کی کوشش کررہا ہوں۔

مزید پڑھیں: لوگ میری کم اور 10 ہزار رنز کی زیادہ عزت کرتے ہیں، یونس خان

پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی پر یونس خان نے کہا کہ جس شخص کو بھی یہ عہدہ دیا جائے وہ کرکٹ کی بحالی کے ساتھ کھلاڑیوں کے لیے کام کرے تاکہ کرکٹ میں بہتری آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں