لاہور : وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف آئین شکن اور عوام دشمن تھے، ڈکٹیٹر تاریخ کے کوڑا دان کی نذر ہوگئے، قبر پر رونے والا کوئی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ ریلوے سعد رفیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق آرمی چیف پرویزمشرف پر خوب برسے ، انکا کہنا ہے کہ پرویزمشرف آئین شکن اور عوام دشمن تھے ، پرویز مشرف کی آمرانہ پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلا دیں، مشرف کوبچاکر نکال دیا گیا، حکومت تو آپ کی تھی پھر الزام کس پر۔
پرویز مشرف آئین شکن اور عوام دشمن تھے- انُ کی آمرانہ پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ھِلا ڈالیں-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 5, 2017
سعدرفیق نے فوجی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ڈکٹیٹرقوم کو مُکے دکھاکراغیارکےتلوے چاٹتےہیں، مشرف بچاکر نکال دئے گئے مگرتاریخ کی عدالت میں غاصب اورقومی مجرم کے لقب سے نہیں بچ سکتے۔
پاکستانی ڈکٹیٹرقوم کو مُکےدکھاتےاوراغیار کےتلوے چاٹتے ہیں، مشرف بچاکرنکال دئے گئےمگرتاریخ کی عدالت میں غاصب اورقومی مجرم کےلقب سے نہیں بچ سکتے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 5, 2017
وفاقی وزیرِ ریلوے نے ٹوئٹ میں لکھا ڈکٹیٹر جعلی ترقی اور مصنوعی تبدیلیُ لاتے ہیں ، اقتدار کو دوام بخشنے کیلئے قومی خود مختاری پر سمجھوتے کرتے ہیں لیکن ماضی میں کس نے سمجھوتہ کیا۔
ڈکٹیٹر جعلی ترقی اور مصنوعی تبدیلیُ لاتے ھیں- اپنے ناجائز اقتدار کو دوام دینے کیلئے قومی خود مختاری پر سمجھوتے کرتےھیں۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 5, 2017
انھوں نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹر تاریخ کے کوڑا دان کی نذر ہوگئے، قبر پر رونے والا کوئی نہیں، منتخب حکمرانوں کی کارکردگی خامیوں پر حاوی رہی سو وہ یاد رکھے گئے۔
ڈکٹیٹر تاریخ کے کوڑا دان کی نذر ھو گئے- ان کی قبر پر رونے والا کوٸ نہیں-منتخب حکمرانوں کی کارکردگی انکی خامیوں پر حاوی رھی سو وہ یاد رکھےگئے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August 5, 2017