اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے کی کمی کی جا رہی ہے۔
نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی کابینہ کے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے حلف اٹھاتے ہی اپنے پہلے فیصلے میں پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کا اعلان کیا ہے جو کہ 31 اگست 2017 کی درمیانی شب تک لاگو رہیں گی۔
وزیرِ خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے80 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 69.50 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہوگا جب کہ ڈیزل کی قیمتوں میں ڈھائی روپے تک کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 77.40 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
* پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرا رکھنے کا فیصلہ
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کی گئی ہے چنانچہ تیل اور لائٹ ڈیزل لی قیمتیں 44 روپے فی لیٹر پر برقرار رہیں گی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل کردی گئی جس کے بعد پٹرولیم کی قیمتوں میں ماہانا ردوبدل کے لیے وزرت خزانہ نے پچھلی قیمتیں برقرار رکھن ے کا فیصلہ کیا تھا تاہم نو منتخب وزیرخزانہ نے عہدہ سنبھالتے ہی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔