جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نوازشریف 9 اگست کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، آصف کرمانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماء آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نوازشریف بدھ کی صبح 9 بجے اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور روانگی کے روٹ پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماء نے کہا کہ نوازشریف پنجاب ہاؤس سے روانگی کے بعد مری روڈ، ضلع کچہری اور روات کے علاقوں سے ہوتے ہوئے  ڈی چوک اور پھر فیض آباد کا راستہ اختیار کریں گے۔

آصف کرمانی نے کہا کہ راولپنڈی کی مقامی قیادت اور کارکنان نوازشریف کا استقبال کریں گے اور سابق وزیراعظم 10 مقامات پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

- Advertisement -

قبل ازیں سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوازشریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی اور بدھ کو لاہور روانگی کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے نوازشریف کو آج لاہور پہنچنا تھا تاہم لیگی رہنماؤں اور مریم نواز نے اعلیٰ قیادت پر زور دے کر اس فیصلے کو مؤخر کروایا جس کے بعد طے پایا کہ سابق وزیراعظم کو بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور لے جایا جائے گا تاکہ مخالف قوتوں کو سخت پیغام دیا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں