جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بلیو وہیل کے دیوہیکل ’دل‘ کی نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو : کینیڈا میں دنیا کے سب سے بڑے دل کی نمائش زوروشور سے جاری ہے، اور یہ دل تین سال قبل مرنے والی بلیو وہیل کا ہے، جو ساحل پر مردہ حالت میں ملی تھی۔

کینیڈا میں دیو ہیکل بلیو وہیل کے مرنے کے تین سال بعد اس کے دل کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے، اونٹاریو میوزیم میں رکھے گئے بلیووہیل کے دل کی خاصیت، اس کا غیر معمولی سائز ہے، یہ پانچ فٹ چوڑا اور 400پونڈ وزنی ہے۔

- Advertisement -

تین سال پہلے ساحل پر ملنے والی بلیو وہیل کے ڈھانچے کو دفن کر دیا گیا تھا تاہم اس کے دل کو ریسرچ کے لئے محفوظ کرلیا گیا تھا۔

جسے اب عجائب گھر کی زینت بنادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بلیو وہیل دنیا کا سب سے بڑا جانور ہے، جس کا وزن 190 ٹن اور لمبائی 33 میٹر تک ہو سکتی ہے، یہ ڈائنو سارز کے دور میں بھی سمندر پر راج کرتی تھی۔ اس وہیل کا سائز بڑے سے بڑے ڈائنو سار سے بھی بڑا تھا۔

بلیو وہیل کا رنگ بظاہر سرمئی اور سفید ہوتا ہے، جس پر سرمئی دھبے صاف نظر آتے ہیں، لیکن سمندروں میں خوراک کی کمی ، شکار اور سمندری آلودگی کی وجہ سے ان کی تعداد میں کمی ہوتی جارہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں