کراچی: پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر قومی ائیرلائن نے منفرد قدم اٹھا کر مسافروں کو حیران کردیا، جہاز نے جیسے ہی پرواز بھری مومنہ بینڈ کے ہمراہ آئیں اور ملی نغمے سنا کر سماں باندھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 308 نے پرواز کی اڑان بھر تو اسی دوران معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن میوزیکل بینڈ کے ہمراہ اچانک مسافروں کے سامنے آئیں۔
گلوکارہ کو اپنے درمیان پاکر مسافروں کو خوش گوار حیرت ہوئی اور انہوں نے خوبصورت تحفہ دینے پر پی آئی اے انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دیکھیں: مومنہ کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
مومنہ مستحسن نے بینڈ کے ہمراہ ’دل دل پاکستان‘ سمیت دیگر قومی نغمے گائے جس کے بعد ایک سماں بند گیا، ملی نغمے سُننے والے مسافروں نے گلوکارہ کا بھرپور ساتھ دیا۔
ویڈیو دیکھیں
@MominaMustehsan singing live in #pk380 #live celebrating our freedom and independence #pak70withpia #happyindependenceday pic.twitter.com/aAcwwoDLBV
— FK (@faisalkapadia) August 13, 2017
یاد رہے کل ملک بھر میں 70 واں جشن آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا، اس ضمن میں ملک کے مختلف علاقوں میں قومی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
ویڈیو دیکھیں: مومنہ کی آواز میں پی آئی اے کی پرواز کا اعلان
واضح رہے کہ مومنہ مستحسن کو دنیا بھر میں شہرت کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن سے ملی، انہوں نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے ہمراہ ’’آفرین آفرین‘‘ گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔