جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 196 ارب ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک کی سیاسی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹ کی کمی ہوئی  جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 196 ارب ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اچھا رہا اور مارکیٹ میں خریداروں کی دلچسپی رہی تاہم آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی ۔

سرمایہ کاروں نے ملکی سیاسی عدم استحکام کے باعث خریداری نہیں کی جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ بورڈ پر دیکھنے میں آئے اور انڈیکس میں 1050 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

- Advertisement -

شدید مندی اور ہزار سے زائد پوائنٹ کی کمی کے بعد مارکیٹ 43 ہزار 136 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، مارکیٹ میں مندی کے باعث خریداروں کے 196 ارب ڈوب گئے۔

پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1 ہزار 350 پوائنٹس کی کمی

یاد رہے تین روزہ تعطیل کے بعد جب منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ کھلی تھی تو سرمایہ کاروں نے خریداری سے گریز کیا جس کے باعث مارکیٹ انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی تاہم کل یعنی بدھ کے روز حصص کی خریداری میں لوگوں نے دلچسپی لی جس کے باعث مارکیٹ انڈیکس پلس میں بند ہوا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں