جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بارسلونا حملہ، چار ملزمان گرفتار، تحقیقات میں پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا : اسپینش پولیس نے بارسلونا حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید ایک اور شخص کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے جس کے بعد زیرِ حراست ملزمان کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپینش پولیس نے بارسلونا حملے میں تحقیقات کو آگے کو بڑھاتے ہوئے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے قبل ازیں تین ملزمان پہلے ہی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسیپن کے شہر بارسلونا میں واقع سیاحتی مقام رمبلاس میں حملہ آور (ڈرائیور) نے تیزرفتار وین ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں اب تک 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں : اسپین میں حملے، 13 ہلاک 50 زخمی، متعدد یرغمال

دوسری جانب اسی روز 2 مسلح افراد نے ہوٹل میں داخل ہوکر متعدد افراد کو یرغمال بنالیا، پولیس نے ہوٹل کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔

یاد رہے اسپین کے شہر بارسلونا میں کسی بھی گاڑی کے ذریعے شہریوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ یورپ میں نیا نہیں اور نیس، برلن، لندن اور اسٹاک ہوم میں پیش آنے والے ان واقعات میں سو سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں