لاہور: نیب نے ایون فیلڈ لندن فلیٹس کی تفتیش کے کیس میں نواز شریف، مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز،کیپٹن صفدرجبکہ اسحاق ڈار کوآمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے تفتیش کے لیے آج طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ایون فیلڈ لندن فلیٹس کی تفتیش کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف مریم نواز، کیپٹن صفدر، حسن نواز اور حسین نواز جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کوآمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے تفتیش کے لیے بھی آج طلب کرلیا۔
نیب لاہور نے 10 بجے نوازشریف اور ان کے بچوں سمیت اسحاق ڈار کو تفتیش کے لیے طلب کررکھا ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل بھی نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اوران کے بچوں کو طلب کیا تھا تاہم شریف خاندان کا کوئی بھی فرد نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا۔
نظر ثانی کی اپیل پر فیصلے تک شریف خاندان کا نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
بعدازاں نیب کو شریف حاندان کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا کی ابھی پاناما کیس نظر ثانی کی اپیل جاری ہے لہذا ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد پیش نیب میں پیش نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پیشی کے نوٹس دو روز قبل جمعے کے روز جاتی عمرا رائے ونڈ بھجوائے گئے تھے جو وصول کرلیے گئے تھے۔