اشتہار

صدرٹرمپ نئی افغان پالیسی کا اعلان کل کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجے جائیں گے یا نہیں، صدرٹرمپ کل اہم اعلان کریں گے جبکہ پاکستان سمیت خطے کی صورتحال پربھی بات کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نئی افغان پالیسی کا اعلان کل کریں گے، جس میں افغانستان سمیت خطے کے بارے میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنی تقریر میں افغانستان اورجنوبی ایشیا سے متعلق امریکی حکمت عملی بتائیں گے۔

- Advertisement -

صدرٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا عسکری رہنماؤں سے ملاقات میں افغانستان سمیت کئی معاملات پراہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کے اہم مشیران پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے لئے وسیع منصوبے پرکام کررہے ہیں۔


مزید پڑھیں : افغانستان میں مزید فوج بھیجنا امریکا کیلئے تباہ کن ہوگا، طالبان کا صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نام خط


یاد رہے کہ چند روز قبل افغان طالبان نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلے خط میں خبردار کرتے ہوئے افغانستان سے نکل جانے کا مطالبہ دہرایا تھا اور کہا تھا کہ افغانستان میں مزید فوجی بھیجنا امریکا کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔

طالبان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سابق صدور کو اپنے جنرلوں کی جانب سے پیش کی جانے والی غیر حقیقی رپورٹوں پر انحصار نہ کریں کیونکہ افغانستان پر قبضے اور جنگ جاری رکھنے پر اس لئے زور دیتے رہیں گے کہ وہ بہتر پوزیشن حاصل کر سکیں اور جنگ کا استحقاق حاصل کر سکیں۔

خط میں طالبان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ اپنی افواج کے افغانستان میں موجودگی پر بضد رہے تو شرمناک شکست کا سامنا ہوگا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں سینئر امریکی کمانڈر نے ہزاروں اضافی فوجی اہلکار افغانستان بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے رواں برس جولائی میں کہا تھا کہ افغانستان کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کی نئی حکمت عملی پورے خطے کے لئے ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے  ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد افغانستان پر فوجی چڑھائی کی گئی تھی اور 17 سال سے امریکی اور نیٹو فوجی افغانستان میں تعینات ہیں اور وہ مقامی فوجیوں کے ساتھ مل کر افغانستان میں کام کررہے ہیں، اب تک افغانستان میں 2500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں