اشتہار

شدت پسندوں کی پناہ گاہیں‌ ختم کی جائیں ورنہ کارروائی کریں گے، نیٹو کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: نیٹو کے جنرل سیکریٹری جینزسٹولٹن برگ نے افغانستان سے متعلق امریکی پالیسی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں موجود شدت پسندوں کی پناہ گاہیں خود ختم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کا اعلان ہونے کے بعد سیکریٹری جنرل نیٹو نے بھی حمایت کا اعلان کردیا۔ جیننز سٹولٹن برگ نے کہا کہ افغانستان میں لڑنے والے گروپس سیاسی تصفیہ کے لیے مذاکرات کریں۔

انہوں نے نام لیے بغیر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک افغانستان میں امن کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں اور اپنی سرزمین پر موجود شدت پسندوں کی پناہ گاہیں خود ختم کریں وگرنہ دوسری صورت میں ہم کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیے ہیں، نتائج چاہئیں، ٹرمپ


یاد رہے کہ 1 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان اور جنوبی ایشیاء سے متعلق پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا کیونکہ امریکا پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کے لیے اربوں ڈالر فراہم کرتا ہے۔

امریکی صدر نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرتا رہا ہے اور پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔ پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں جن کے نتائج سامنے آنا چاہیئں۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پرخاموش نہیں رہیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں